ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوا میں دیر رات پارٹیوں پر چلا پولیس کا ڈنڈا،سی ایم نے دی غیر قانونی حرکتوں پر سخت کارروائی کی ہدایت

گوا میں دیر رات پارٹیوں پر چلا پولیس کا ڈنڈا،سی ایم نے دی غیر قانونی حرکتوں پر سخت کارروائی کی ہدایت

Sun, 16 Apr 2017 11:25:43    S.O. News Service

پنجی، 15 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گوا پولیس ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی پی) مکتیش چندرنے کہاکہ پولیس رات10 بجے کے مقررہ وقت کے بعد بھی دیر رات تک ہونے والی پارٹیوں اور موسیقی پروگراموں کو سختی سے بندکروا رہی ہے۔ ریاست کے پولیس سربراہ نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعلی منوہر پاریکر نے اس طرح کی غیر قانونی حرکتوں پر سخت کارروائی کی ہدایات دی ہیں۔ڈی جی پی نے کہاکہ انہوں نے (وزیر اعلی نے) اس طرح کے تمام غیر قانونی کاموں پر لگام لگانے کے لئے انتہائی سختی سے قدم اٹھانے کی ہدایات دی ہیں۔ سپریم کورٹ کے پہلے سے حکم موجود ہیں کہ رات میں 10 بجے کے بعد کھلی جگہوں پر تیز آواز میں موسیقی نہیں بجایا جا سکتا۔گوا، ملک میں اہم سمندری ساحل، نائٹ لائف سیاحت، منشیات والی پارٹیوں اور دیر رات کے محافل موسیقی کے لئے جانا جاتا ہے۔ ریاست ہر سال 40 لاکھ سے زیادہ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔


Share: